آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ لسٹ جاری کردی

دبئی : آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ لسٹ جاری کردی ہے۔ گال ٹیسٹ میں فتح کے بعد پاکستان ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں گال ٹیسٹ میں نو وکٹیں حاصل کرنے والے یاسر شاہ بولرز کی فہرست میں چودہویں نمبر پر پہنچ گئےجو انکے کیرئیر کی بہترین رینکنگ ہے۔

بیٹسمینوں کی فہرست میں یونس خان ایک درجہ بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے، کپتان مصباح الحق نویں پوزیشن پر براجمان ہے، گال ٹیسٹ میں سنچری بنانیوالے اسد شفیق سات درجے ترقی پاکر بارہویں نمبر پر آگئے ہیں۔

گال ٹیسٹ کے مین آف دی میچ سرفراز احمد کیرئیر میں پانچ درجے ترقی پاکر پہلی مرتبہ سولہویں نمبر پر آگئے ہیں، آل راؤنڈز کے پانچ بہترین کھلاڑیوں میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں۔

اسی طرح ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں۔ تاہم وہاب ریاض گیارہ درجے ترقی پاکر اکتالیسویں نمبر پر آگئے ہیں۔