اسلام آباد : سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان، نیپالی عوام کے ساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکریٹری خارجہ نےاسلام آباد میں پریس بریفنگ میں کا کہنا تھا کہ زلزلے سے متاثر پینتیس لاکھ نیپالی شہریوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔
مشکل گھڑی میں نیپالی عوام کےساتھ ہیں۔سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نیپال زلزلہ متاثرین کےلئے امدادی کارروائیاں جاری رکھے گا۔
وزیراعظم کی منظوری پر 20ہزار خیمے اور خوراک کی بھاری کھیپ نیپال کےلئے بھجوائی جا رہی ہے،30بستروں پر مشتمل موبائل ہسپتال، 50ڈاکٹرز اور 38رکنی پاکستان آرمی سرچ ٹیم بھی فوری طور پرکٹھمنڈو بھجوائے جا چکے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرنیپالی عوام کیلئےفوری امدادبھیجی گئی، امدادی سامان سےبھرےچارسی ون تھرٹی طیارے نیپال بھیجے گئے، ساتھ ہی پچاس رکنی ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اور ٹیکنیشن پرمشتمل ٹیمیں بھی نیپال بھیجی گئیں۔
سیکریٹری خارجہ نے بتایا کہ این ڈی ایم اے اور پاک فوج نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ان اقدامات میں پاکستان میں نیپالی سفارت خانے نے مکمل تعاون کیا۔
انہوں نے کہا کہ 30بستروں پر مشتمل موبائل ہسپتال 50ڈاکٹرز اور 38رکنی پاکستان آرمی سرچ ٹیم کے ہمراہ تربیت یافتہ حساس کتے بھی فوری طور پرکٹھمنڈو بھجوائے جا چکے ہیں۔
اعزاز چوہدری نے بتایا کہ نیپال کے آرمی چیف نے پاکستان کی امدادی کوششوں کو سراہا ہے۔
Comments
2 پر “آرمی چیف نیپال نے پاکستانی امدادی کوششوں کو سراہا ہے،اعزاز احمد چوہدری” جوابات