آصف زرداری اپنے بیان پر حلیف جماعتوں کو اعتماد میں لے لیا

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری اپنے بیان پر حلیف جماعتوں کو اعتماد میں لینے پر کامیاب ہوگئے، قمر زمان کائرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی رہنما نے زرداری سے بیان واپس لینے کو نہیں کہا، تمام اداروں کو اپنے دائرہ کار میں کام کرنا چاہیئے۔

آصف علی زرداری کا افطار ڈنر کامیاب ہوگیا، شیری رحمان نے دعویٰ کیا کہ آصف علی زرداری کے فوج سے متعلق بیان پر افطار ڈنر میں شریک پارٹیوں کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اداروں کو اپنے دائرہ کار میں کام کرنا چاہیئے، دائر ے سے نکل کر کئے جانے والے ادھورے رہ جاتے ہیں۔

اس موقع پر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ قومی ایکشن پلان کے دوسرے مرحلے پر کام کیا جائے اور اسے اپنے منطقی انجام تک پہنچنا چاہیئے، آصف علی زرداری کے افطار ڈنر میں بلال بھٹو زرداری اور دیگر اہم رہنمائوں نے شرکت کی جبکہ مولانا فضل الرحمان بھی تاخیر سے اس میں شامل ہوگئے۔