اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہےکہ آصف زرداری کا بیان انتہائی غیرمناسب اور ہتک آمیز ہے۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی گرتی ہوئی ساکھ کی وجہ کوئی ادارہ نہیں انکی اپنی سابقہ حکومت کی کارکردگی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ یہ طرزسیاست خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ قابل مذمت بھی ہے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ زرداری صاحب کچھ بھی کہہ لیں مسلح افواج اوراسکی قیادت کی عزت عوام کے دل میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنی کوتاہیاں اورکمزوریاں چھپانےکیلئےاہم قومی ادارے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔