آپریشن متاثرین کی واپسی میں تیزی, 17253خاندان گھروں کو روانہ

پشاور:  آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کی واپسی کے عمل میں تیزی آگئی ہے، تین مختلف قبائل کے سترہ ہزار دو سو تریپن خاندان واپس اپنے علاقوں کو روانہ ہوگئے۔

خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان کے آپریشن متاثر آئی ڈی پیز کی واپسی کا دوسرامرحلہ جاری ہے، اےآر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے سرکاری حکام کا کہنا تھا کہ بارہ ہزار تین سو چودہ خاندان باڑہ خیبرایجنسی روانہ ہوئے، جنہیں نو ہزار آٹھ سو تہتر اے ٹی ایم کارڈز جاری کئے گئے۔

چار ہزار سات سو نواسی خاندان جنوبی وزیرستان روانہ ہوئے، جنہیں دو ہزار چار سو انہتر سم کارڈز اور دو ہزار نو سو اے ٹی ایم کارڈز جاری کئے گئے جبکہ شمالی وزیرستان جانیوالے ایک سو پچاس خاندان کو ایک سو سینتیس اے ٹی ایم کارڈز جاری کیے گئے۔

پہلے مرحلے میں چالیس ہزار پانچ سو خاندان جنوبی وزیرستان، خیبرایجنسی اور شمالی وزیرستان اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں۔

حکومت کیجانب سے اس پروگرام کے تحت واپس جانیوالے ہر خاندان کو پچیس ہزار روپے نقد اور دس ہزار روپے ٹرانسپورٹ کے اخرجات کی مد میں ادا کیے جارہے ہیں۔

نادرا کیجانب سے فاٹا سے تین لاکھ دس ہزارسات سو انتیس خاندانوں کی تصدیق کی گئی ہے۔