احتجاج سے نظام خطرے میں پڑسکتا ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاوراپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے باہر موجود اپوزیشن نظام کو لپیٹنا چاہتی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہارِخیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا تھا دھرنے اوراحتجاج کی سیاست سے نظام خطرے میں پڑسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو دھرنا دینے والی جماعت سے فوری طور پرمذاکرات کرنے چاہیئں ماحول کو بہتربنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے فیصل آباد میں سیاسی کارکنان کی موت پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے واقعات کی مذمت کی۔