ڈاکارر یلی کے پانچویں مرحلے میں بیلجئیم رائڈر ایرک پیلانت کی اچانک موت نے ریس کا مزہ خراب کردیا۔اسپینش ڈرائیور نینی روما کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے۔ ارجنٹائن کے گرد نواح میں خطروں سے بھرپور ڈاکار ریلی جاری ہے۔
ریلی کے پانچویں مرحلے کے دوران بیلجئیم کے رائڈر ایرک پیلانت کی اچانک موت واقع ہوگئی ہے جس نے ریس کے شرکا کو افسردہ کردیا ہے۔ ریس منتظمین کا کہنا ہے کہ بیلئیجم رائڈر کی موت ریس کے دوران پیش آئی۔
پچاس سالہ رائڈر کی لاش ریس سے ایک سو تینتالیس کلو میٹر فاصلے پر پائی گئی۔ مقامی جج موت کے حقائق جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔ بیلجئیم رائڈر گیارہویں مرتبہ ڈاکار ریلی میں حصہ لے رہے تھے۔
ریس میں اسپینش ڈرائیور نینی روما کی مجموعی برتری برقرار ہے۔ جبکہ موٹر بائیک ریس میں مارک کوما لیڈ کررہے ہیں۔