اسلام آباد: صدر ممنون حسین کا سرحد یونیورسٹی کاونوکیشن خطاب

اسلام آباد: صدر ممنون حسین نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے جدید علوم سے آگاہی ضروری ہے تربیت کے بغیر تعلیم کا عمل نا مکمل رہتا ہے خواتین کی تعلیم کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں سرحد یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب میں صدر مملکت نے کہا کہ تعلیم کے فروغ سے منفی سوچ کے حامل عناصرکی حوصلہ شکنی کی جاسکتی ہے،دنیا میں بغیر تعلیم انسانی ترقی ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرحد یونیورسٹی کا نمایاں کارنامہ فاصلاتی نظام تعلیم ہے،ملالہ جیسی کئی بیٹیاں خیبر پختونخواہ میں تعلیم حاصل کررہی ہیں، فاٹا کی مختلف ایجنسیوں میں تعلیمی مراکز قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کے عوام نے زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھائی،مشکل حالات میں خیبر پختونخواہ کے طلباء اور اساتذہ نے حوصلہ نہیں ہارا،اقتصادی راہداری سے ترقی اور امکانات کے نئے باب کھلیں گے۔