اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفہ کے بعد آج شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔
اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، اجلاس میں آئی ڈی پیز کے مسائل کے علاوہ اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے جمع کرائے گئے سوالات کے جوابات جبکہ قومی امور پر بحث کی جائے گی۔