اسلام آباد وبیشتر شہروں میں بجلی غائب

اسلام آباد  : بجلی کے نظام میں خرابی کی وجہ سے دارالحکومت اسلام آباد سمیت بیشتر شہروں میں بجلی غائب ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق کئی مقامات پر بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

تربیلا ڈیم سے حاصل ہونے والی بجلی کے نظام میں خرابی کے باعث اسلام آباد،گوجرانوالہ سرگودھا اور لاہورسمیت شمالی اضلاع کئی گھنٹے تاریکی میں ڈوبے رہے۔

جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔۔وزارت پانی وبجلی کے مطابق متاثرہ شہروں میں بجلی کی فرا ہمی کو بحال کیا جا رہا ہے۔ وزارت پانی وبجلی کا کہنا ہے کہ بجلی تربیلا ڈیم کی لائن میں خرابی سے منقطع ہو ئی تھی۔

ادھرکشمور میں گڈو پاور پلانٹ میں سوئچ یارڈ خراب ہو نے کی وجہ سے ٹرپ کر گئے۔ ان سوئچز کو چھ ماہ پہلے ہی تبدیل کیا گیا تھا۔