اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اوراس کے نواح سےدو خطرناک ملزمان اورگرفتارغیرملکیوں سمیت دو سو ستانوےمشتبہ افراد سے تفتیش شروع کردی گئی۔ آپریشن میں فوج رینجرزاورپولیس کے آٹھ سوافسران مصروف ہیں۔
اسلام آباد سے دہشتگردوں کو جڑوں سے اکھاڑنے کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا آپریشن کی فضائی نگرانی بھی کی جار ہی ہے ، اوراب تک تین سو سے زائد افراد کو حراست میں لیاجاچکاہے جن سے دو ستانوے افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
ایس ایس پی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ گرفتارشدگان میں دو دہشتگرد بم دھماکوں میں ملوث پائے گئے ہیں جبکہ حراست میں لئے گئے بیس سے پچیس ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔
ایس ایس پی اسلام آباد کے مطابق اکثر ٹھیلے والے دیگرممالک کی ایجنسوں کے لئے کام کرتے ہیں۔