کراچی: اشوبھا طوفان کا رخ مڑ گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی ساحلی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ طوفان کراچی کے جنوب مغرب میں آٹھ سو کلو میٹر کی دوری پرعمان کی جانب بڑھ رہا ہے، جو 24 گھنٹے میں مزید شدت اختیار کرسکتا ہے، طوفان کے باعث بلوچستان کی ساحلی پٹی پر تیز بارش متوقع ہے جبکہ کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں بارشیں ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اشوبھا اومان کے مشرق شمال مشرق میں 290کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے ، اس لئے سندھ کے ماہی گیر آج سے اور بلوچستان کے ماہی گیر ہفتہ سے معمول کی سرگرمیاں شروع کر سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بالائی فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب ،مکران ڈویژن،گلگت بلتستان میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
حیدرآباد،لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن میں بھی گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔