اعلی اداروں کے سر براہان کے تقرر کیلئے کمیشن کی شرط ختم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وفاق کی درخواست منظور کرتے ہوئے اعلی اداروں کے سربراہان کے تقرر کے لئے کمیشن کی شرط ختم کردی۔

سپریم کورٹ نےاپنے فیصلے پر نظر ثانی خواجہ آصف کی درخواست پر کی اوراعلی اداروں کے سر براہان کےتقرر کیلئے کمیشن کی شرط ختم کردی، چیف جسٹس ناصر الملک کی سر براہی میں تین رکنی بنچ نے قرار دیا کہ اب حکومت کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں، تمام اداروں میں تقرریوں کا عمل دسمبر تک مکمل کیا جائے۔

درخواست پر اکتوبر میں فیصلہ محفوظ کیا گیا جو آج جاری کیا گیا، ایک دوسرے کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے سی ڈی اے میں ترقی اور تبادلوں کا ازخود نوٹس لے لیا۔

عدالت نے سیکریٹری کیبنٹ اور چئیرمین سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا۔