پشاور: افغان آرمی کے وفد نےکورہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ کیا، افغان وفد نے پاکستان کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوششوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان آرمی کے وفدکی قیادت میجر جنرل محمد زمان وزیری اور میجرجنرل شیریزیفتالی نےکی، آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور ہدایت الرحمان کی دعوت پر افغان آرمی کے وفد نےدورہ کیا، وفد نے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان سے ملاقات بھی کی۔
ملاقات میں پاک افغان سرحد پر تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، افغان نیشنل آرمی کےوفد نے میرانشاہ اورشمالی وزیرستان کا بھی دورہ کیا۔
افغان آرمی کے وفدکو آپریشن ضرب عضب سے متعلق بریفنگ دی گئی، افغان وفد نے پاکستان کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئےکوششوں کوسراہا، افغان آرمی کے وفدنے شہداکی یادگارپرحاضری دی اور پھول بھی چڑھائے۔