اسلام آباد : کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری نے الائیڈ بینک کے حکومتی حصص کی ایک سو دس روپے فی شئیر کے حساب سے فروخت کی منظوری دے دی۔
کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین نجکاری محمد زبیر نے بتایا کہ بُک بلڈنگ میں بینک کی فی حصص قیمت ایک سو دس روپے طے ہوئی ہے۔ جو حکومت کی مقرر کردہ فلور پرائس ایک سو پانچ روپے سے پانچ روپے زائد ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نجکاری کمیشن کو تیرہ کروڑ دس لاکھ حکومتی حصص کی فروخت کے لیے مقامی اور غیر ملک سرمایہ کاروں سے اٹھارہ کروڑ پچاس لاکھ شیئرز کی پیشکشیں موصول ہوئیں۔ حکومت کو الائیڈ بینک کے شئیرز کی فروخت سے چودہ کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز حاصل ہونگے۔