الطاف حسین کی پی ٹی آئی کو ریلی کے لئے معاونت کی پیشکش

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نےتحریکِ انصاف کوجناح گراؤنڈمیں جلسےکی پیشکش کردی تاہم ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف یادگار شہداء کے تقدس کا خیال رکھے۔

ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نےکہا کہ جناح گراونڈ میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے پر انہیں دلی صدمہ ہوا ہے، تحریک انصاف جناح گراونڈ میں شوق سے جلسہ کرے لیکن یاد گار شہدا کے تقدس کا خیال رکھا جائے۔

الطاف حسین نے کہا کہ تحریک انصاف جناح گراونڈ کے علاوہ کہیں اور جلسہ کرنا چاہے تو تعاون کیلئے تیار ہیں۔

ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ وہ پرامن اورمنصفانہ الیکشن کاانعقادچاہتے ہیں دونوں جماعتیں پرامن طریقےسےالیکشن میں حصہ لیں۔

الطاف حسین نے کہا کہ گورنرسندھ دونوں جماعتوں سےمل کر الیکشن کے حوالے سے ضابطۂ اخلاق بنائیں۔