لاہور: امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت کرتی ہے، یمن میں باغیوں نے عورتوں بچوں کو قتل کیا اور قانونی حکومت کے خلاف بغاوت کی۔
مرکزی جمیعت اہلحدیث کی جانب سے منعقدہ دفاع حرمین شریفین سینینار سے خطاب کرتے ہوئے امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے کہا کہ پاکستانیوں کی اسلام اور حرمین شریفین سے محبت اور تحفظ کا جذبہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یمن میں باغیوں نے ایک فتنہ، فساد اور شر کھڑا کیا یمن میں باغیوں نے عورتوں بچوں کو قتل کیا اور قانونی حکومت کے خلاف بغاوت کیباغیوں نے دھمکی دی کہ وہ حرمین شریفین پر قبضہ کرلیں گے۔
امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے کہا کہ پڑوسی ہونے کے ناطے ہماری شرعی اور اخلاقی ذمہ داری تھی کہ یمن کے مظلوموں کی حمایت کرتے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے جو محبت خلوص اور پیار دیا ہے وہ ہمیشہ یاد رہے گا۔