امریکا کی شمالی ریاستیں برفباری نے لپیٹ میں

مشی گن: امریکا میں مشی گن سمیت کئی شمالی ریاستوں کو برفباری نے لپیٹ میں لے لیا ہے، چھتیں اور سڑکیں برف سے ڈھک گئیں ہیں جبکہ سڑکوں پر پھسلن کے باعث سو سے زائد ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

امریکا کی شمالی ریاستوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، ریاست منِی سوٹا میں شدید برف باری نے نظام زندگی کو منجمد کرکے رکھ دیا ہے، فاریسٹ لیک علاقے میں چھ سے بارہ انچ برف باری ہوئی، جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، شدید برف باری سے سڑکوں پر پھسلن کے باعث سو سے زائد ٹریفک حادثات ہوئے۔

امریکی محکمہ موسمیات نےدرجہ حرارت مزید گرنے کی پیش گوئی کی ہے۔