اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیرِخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکی صدر باراک اوباما کے دورہ بھارت کا جائزہ لے رہا ہے۔
مشیرِخارجہ سرتاج عزیزنے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان نے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کوبھارت سے متعلق خدشات سے آگاہ کردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ اعلامیہ کے آنے کے بعد ہی کوئی ردعمل دیں گے۔ سرتاج عزیز کا کہناتھاکہ جنوبی ایشیا میں استحکام کے بغیر کوئی ملک اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکتا۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ پاکستان اورامریکہ کے تجارتی تعلقات مستحکم ہورہے ہیں۔