اموات پچھلی حکومتوں میں بھی ہوئیں ، صرف ہم پر الزام نہ ٹھہرایا جائے، قائم علی شاہ

کراچی: سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی عوام ہماری حکومت سے خوش ہے،گرمی تو ہر زمانے میں پڑی ہے اس میں کونسی نئی بات ہے۔

سندھ اسمبلی میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرمی قدرت کی طرف سے ہوئی ہے سب کے زمانے میں ہوئی تھی اس میں ہماری کیا غلطی ہے۔

سندھ اسمبلی میں اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کی تاریخ میں پہلی بار ایسی ناگہانی اموات دیکھنے میں آئی ہیں، زندگی کی کوئی قیمت نہیں ہوتی لیکن ان کی حکومت سے جو ہو سکا وہ لواحقین کے لیے کیا جائے گا۔

سندھ اسمبلی میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی معاملات وفاقی حکومت سنبھال رہی ہے ہم نے تو بجلی کی بحالی کے لیئے رات کو بھی احکامات جاری کیئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام ہماری حکومت سےبہت خوش ہے۔  وزیر اعلٰی سسندھ نے ہیٹ اسٹروک کیلئے زیادہ سے زیادہ سینٹرز قائم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ گرمی سے ہونے والی اموات پر سیاست کرنے سے گریز کریں۔

سندھ میں ڈیزاسٹرمینجمنٹ کا ادارہ موجود ہے جو کہ نا صرف قدرتی آفات میں اپنی ذمہ داری ادا کرتا ہے بلکہ کراچی میں درپیش صورتحال سے نمٹنا بھی اس ادارے کا کام ہے۔ یقیناً ڈیزاسٹرمینجمنٹ نے اپنا کام کیا ہو گا مگر وہ دو دن سے شہر میں نہیں تھے اس لیے اب اس سے اس حوالے سے پوچھیں گے۔

وزیر اعلٰی سندھ نے شدید گرمی کے باعث صرف آج کے لیئے سرکاری دفاتر میں عام تعطیل کا اعلان کیا۔