امیتابھ بچن ورلڈ کپ میں کمنٹری کریں گے

کرکٹ کے شائق اور مایہ ناز بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن بھی ورلڈ کپ میں 15 فروری کو ہونے والے پاکستان ہندوستان میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

لیجنڈ اداکار روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

پاکستان اور ہندوستان شائقین بیتابی سے اس مقابلے کے منتظر ہیں جو ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کا پہلا میچ بھی ہے اور ماہرین کرکٹ اسے ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ قرار دے رہے ہیں۔

تاہم اب ایڈیلیڈ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں 15 فروری کو امیتابھ بچن کی آواز سنائی دے گی اور وہ کسی فلم کسی فلم کی تشہیر نہیں بلکہ میچ میں تبصرہ کرتے دکھائی دیں گے۔

ٹائمزآف انڈیا کے مطابق اسٹار اسپورٹس کے کمنٹیٹر امیتابھ متوقع طور پر میچ کے دوران شعیب اختر، کپیل دیو اور ہرشا بھوگلے کے ساتھ کمنٹری کرتے دکھائی دیں گے۔

امیتابھ بچن کو کرکٹ سے جذبات کی حد تک لگاؤ ہے اور جب کبھی بھی ہندوستانی ٹیم میچ کھیلتی ہے تو ٹوئٹر پر ان بیانات سے اس بات کا صاف ادراک کیا جا سکتا ہے۔

جب ہندوستانی ٹیم نے 2011 کا ورلڈ کپ جیت کر عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا تو امیتابھ بھ سڑکوں پر جشن مناتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔