انقلاب مارچ کیلئے مردوں کے ساتھ پی اے ٹی کی خواتین بھی تیار

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کی خواتین کارکنان بھی ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

ڈاکٹر طاہر القادری کے گھرکے باہر موجود خواتین نے اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے انقلاب لانے کے عزم کا اظہار ملی نغموں اور نعروں کے ذریعے کیا، خواتین کا کہنا تھا کہ اپنے قائد کا ساتھ دینے کیلئے ہر مشکل کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، پاکستان عوامی تحریک کی کارکنان ملک و قوم کیلئے اپنی ہر آسائش کو ترک کرنے کیلئے تیار ہیں۔

انقلاب کی راہ پر چلنے والی خواتین ہر سختی کا سامنا کرنے کیلئے پرجوش ہیں اور انکا عزم و حوصلہ قابل دید ہے۔