اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی

اسلام آباد: عوام پر ایک بار پھرپیٹرول بم گرانے کی تیاری مکمل ہوگئی، اوگرانے قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی۔

 ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔۔پٹرول کی قیمت میں 4روپے 26پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ ہائی آکٹین کی قیمت میں 7روپے30پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 67پیسے فی لیٹراضافے کی سفارش کی گئی ہے۔۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں60پیسے فی لیٹرکمی کی تجویز ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں آٹھ پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے، وزارت خزانہ وزیراعظم سےمشاورت کے بعد حتمی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔