دبئی :آئی سی سی نے سابق پاکستانی کرکٹر ظہیرعباس کی بطورلیگ صدرنامزدگی کی منظوری دیدی ہے۔
پی سی بی نے نجم سیٹھی کے دستبرار ہونے کے بعد ایشین بریڈ مین ظہیرعباس کو آئی سی سی کی صدارت کے لئے نامزد کیا تھا، جس کی منظوری بار باڈوس میں آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں دی گئی۔
آئی سی سی میں گزشتہ سال متعارف کرائی گئی اصلاحات کے بعد تنظیم کے صدر کا عہدہ نمائشی نوعیت کا رہ گیا ہے، جس کی معیاد ایک سال ہے، ظہیرعباس یکم جولائی کو یہ عہدہ سنبھالیں گے۔
ظہیرعباس آئی سی سی کی صدارت سنبھالنے والے دوسرے پاکستانی ہیں، ان سے پہلے دوہزار تین سے دوہزار چھ تک احسان مانی اس عہدے پرفائض رہے۔ اپنے منفرد انداز کی وجہ سے دنیا میں شہرت رکھنے والے ظہیرعباس اٹھتر ٹیسٹ اورباسٹھ ون ڈے میچ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔