آئی سی سی نے نجم سیٹھی کو صدر بنانے کا عندیہ دے دیا

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا دوروزہ اجلاس آج سے دبئی میں شروع ہوگا، آئی سی سی نے نجم سیٹھی کو صدر بنانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

آئی سی سی کے دوروزہ اجلاس میں شرکت کیلئے چیئرمین پی سی بی شہریارخان اور صدرات کیلئے مضبوط امیدار نجم سیٹھی دبئی پہنچ گئے، ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی آئی سی سی اجلاس میں انٹرویو دیں گے، جس کے بعد انھیں صدر بنانے کا بھی امکان ہے۔

نجم سیٹھی کو پچھلے سال آئی سی سی کے صدر کے عہدے کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

مصطفی کمال کے استعفی کے بعد بنگلادیش  نیا صدر بنانے پر متفق نہیں تھا۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ کی ٹرافی فاتح کپتان کو نہ دینے پر مصطفی کمال احتجاجا مستعفی ہوگئے تھے، جس کے بعد آئی سی سی میں صدر کا عہدہ خالی ہوگیا تھا۔