اسلام آباد: باجوڑ ایجنسی کے قبائل عمائدین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آپریشن کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے قبائلی عوام کی اپنے گھروں کو واپسی کو جلد یقینی بنائے۔
باجوڑ ایجنسی کے علاقے لوئی سم سے آئے قبائلی عمائدین نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ باجوڑایجنسی کے علاقے لوئی سم میں چھ سال پہلے پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف کئے گئے آپریشن کے نتیجے میں ہزاروں لوگ بے گھر ہوئے جوآج بھی مختلف علاقوں میں بے سروسامانی کی زندگی گزارنے پرمجبورہیں۔
انہوں نے وفاقی حکومت اورگورنرخیبر پختونخواہ سے مطالبہ کیا کہ وہ انکی جلد ازجلد گھروں کو واپسی کیلئے اقدامات کرے۔