لاہور: آج سے پچاس سال پہلے عید الفطرکے موقع پرپاکستان کی تاریخ کی ایک یادگار فلم ’’عید مبارک‘‘ریلیز ہوئی تھی، فلم باکس آفس پر سپر ہٹ رہی تھی۔
مکمل فلم دیکھنے کے لئے نیچے اسکرول کریں
عید کے عنوان پر بننے والی فلم عید مبارک کے ڈائریکٹر اقبال یوسف تھے جبکہ اس کے ستاروں میں زیبا، وحید مرادم نرالا، کمال ایرانی، رخسانہ، ادیب اور فلم کے ہدایت کار کے بیٹے اقبال یوسف شامل تھے۔ اقبال یوسف کی یہ پہلی فلم تھی۔
فلم کے مصنف اور موسیقار فیاض ہاشمی تھے جبکہ موسیقی اے حمید نے ترتیب دی تھی۔
فلم کے گانے سپر ہٹ ہوئے تھے جن میں ’ہم کو دعائیں دو تمہیں قاتل بنادیا‘، ’تقدیر ہنس رہی تھی غم مسکرا رہے تھے‘، جبکہ شہرہ آفاق نعتیہ گیت ’جو نہ ہوتا تیرا جمال ہی صلو علیہ وآلہ‘بھی اسی فلم کا حصہ ہیں۔