آصف علی زرداری کا پی پی پی پنجاب کے دفتر کا دورہ

کراچی: پیپلزپارٹی کی شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پی پی پی پنجاب کے دفتر کا دورہ کیا کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی وفا کی علامت ہے جمہوری جدوجہد میں ہراول دستے کا کام کرتی رہے گی۔

آصف علی زرداری نے ماڈل ٹاون لاہورمیں واقع پیپلزپارٹی پنجاب کے دفتر کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے دفتر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور بہتری کےلیے ہدایات دیں ، اس موقع پر بینظیر بھٹو اور پیپلزپارٹی کے دیگر شہداء کےلیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے شریک چیئرمین کو پارٹی کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی، آصف علی زرداری نے زور دیا کہ پیپلزپارٹی کو عوامی جماعت بنانے کےلیے پیپلزپارٹی کو پنجاب میں اقتدار لانے کےلیے کارکن اپنی سرگرمیاں تیز کردے۔

انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں کسی صورت انہیں نظر انداز نہیں کیا جائے گا، پارٹی کی مضبوطی اور اس کا منشور کارکنوں کے دم سے ہے، انہوں نے کہا کہ پارٹی کےلیے قربانیاں دینے والے رہنما اور کارکن ہمارا اثاثہ ہیں۔

آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی پنجاب کی قیادت کی سرگرمیوں کو سراہا ، بعدازاں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق گورنرپنجاب مخدوم احمد محمود سے بھی اُن سے ملنے کےلیے اُن کی رہائش گاہ گئے، سابق صدر کل گوجرانوالہ کی پارٹی کنونشن سے کامونکی میں خطاب کرینگے۔

Comments

ایک تبصرہ برائے “آصف علی زرداری کا پی پی پی پنجاب کے دفتر کا دورہ”