سڈنی : آنجہانی آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی آخری رسومات کل ان کے آبائی قصبے میسکویل میں ادا کی جائیں گی۔ فلپ ہیوز کی آخری رسومات سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اداکی جائیں گی۔
اسی گراؤنڈ پر شیفیلڈ شیلڈ میچ کے دوران حریف بولر شان ایبٹ کی باؤنسر ان کے سرپر جالگی تھی، جس کے بعد کوما میں جانے والے ہیوز دوبارہ ہوش میں نہ آسکے۔
ہیوز کی آخری رسومات کی تیاریاں جاری ہیں۔جس میں آسٹریلیا کے علاوہ مختلف ممالک کے کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔آسٹریلوی کرکٹر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی قصبے میں دفن کیا جائے گا۔
فلپ ہیوز کی شرٹ چونسٹھ کو ہمیشہ کیلئے ان کے نام سے موسوم کردیا گیا ہے۔ ہیوزکے مداح اپنے اپنے اندازمیں انہیں خرا ج عقیدت پیش کررہے ہیں,۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کے باہر مداحوں کی جانب سے پھول رکھے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
ہیوز کی آخری رسومات کے سبب بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بھی ملتوی کردیا گیا تھا۔