لاہور: بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے اٹھاسی ماہی گیرپاکستان واپس پہنچ گئے لیکن آٹھ سالہ ننھا ماہی گیر غلام حسین اب بھی پڑوسی ملک کی جیل میں قید ہے۔
آٹھ سالہ غلام حسین کو بھارتی جیل میں قید ہوئے اٹھارہ ماہ گزر گئے، غلام حسین کے والد محمد جمن اٹھاسی ماہی گیروں کے ساتھ رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں لیکن جگر گوشے کی یاد میں بے قرار ہیں۔
محمد جمن کا کہنا ہے کہ انہوں نے رو روکر بھارتی حکام سے ننھے غلام حسین کو رہا کرنے کی درخواست کی جسے مسترد کردیا گیا۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے نے اب تک غلام حسین کے پاکستانی شہری ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے، ایک دو روز میں تصدیق کا عمل مکمل کرکے غلام حسین کو رہا کردیا جائے گا۔
بھارتی کوسٹ گارڈز نے غلام حسین اور دیگرماہی گیروں کو سرکریک سے اٹھارہ مہینے قبل گرفتار کیا تھا۔