کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کا کہنا ہے کہ اہلیانِ کراچی جماعتِ اسلامی کو شہردشمن پالیسیوں کے سبب رد کرچکے ہیں۔
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے جماعت اسلامی کی جانب سے عائد کردہ الزامات کا جواب دیتےہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اورمتحدہ پر لگائے گئے الزامات ہی جماعت کے خلقشار کا واضح ثبوت ہیں۔
جماعت اسلامی کے رہنماء حافظ نعیم الرحمن نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ کراچی میں الیکشن کمیشن اور ایم کیو ایم ایک ہی ہیں کیونکہ ووٹنگ اسکیم ایم کیو ایم کی مرضی سے تیار کی گئی ہے۔
انہوں نے الیکشن کے غیر شفاف ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن کے خلاف مہم بھی شروع کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی نے اپنے دورِ حکومت میں نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم نہیں کی، رابطہ کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے شہریوں کو قومی اداروں میں ملازم نہیں رکھا جاتا۔
رابطہ کمیٹی کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے شہریوں سے روزگار چھینتی رہی ہے اگر ایم کیو ایم دوبارہ اقتدار میں آئی تو کراچی اور سندھ کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔