اسلام آباد: خوبرو ماڈل ایان علی برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور ان پر ظلم کے خاتمے کے لیے خصوصی نوافل ادا کریں گی اور 3 نفلی روزے بھی رکھیں گی۔
جیل حکام کے ذرائع کے مطابق ایان علی نے اڈیالہ جیل حکام سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ برمی مسلمانوں پر ظلم کے خاتمے کے لیے صدقہ وخیرات کرنا چاہتی ہیں، اس کی اجازت دی جائے جبکہ ایان علی 3 نفلی روزے اور خصوصی نوافل بھی ادا کرینگی۔
جس میں برمی مسلمانوں کے لیے دعاکریں گی کہ اللہ تعالی ان پرظلم ڈھانے والوں کوکیفرکردار تک پہنچائے اورمسلمانوں پر ظلم و ستم کاخاتمہ ہو۔
اس سے قبل بھی ایان علی نے رمضان المبارک میں قیدیوں کو سحر و افطار فراہم کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
یاد رہے کہ ماڈل ایان علی کو کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔