پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کا انحصار حکومتی فیصلے اور سیکیورٹی وفد کی رپورٹ پر ہے۔
لاہور میں ہونے والے پی سی بی کی عبوری انتظامی کمیٹی کا اجلاس میں سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کے لیے پانچ لاکھ روپے کی امداد کا فیصلہ کیا گیا ۔
اجلاس میں کہا گیا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مینیجر اور چیف سلیکٹر کی تعیناتی کا فیصلہ چئیرمین پی سی بی کی تقرری کے بعد کیا جائے گا اور بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کے حوالے سے حکومتی فیصلے اور سیکیورٹی وفد کی رپورٹ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔