ایشیا کپ کے میزبان کا فیصلہ نہ ہوسکا

کوالالمپور: ایشین کرکٹ کونسل کا آخری اجلاس کوالالمپور میں ختم ہوگیا، ایشین کرکٹ باڈی اب ختم کر دی گئی ہے اور اسکے اختتامی اجلاس میں بھی 2016 کے ایشیا کپ کے میزبان ملک کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے تمام امور اب آئی سی سی دیکھے گی، ایشین بادی کا آخری اجلاس کوالالمپور میں ہوا، ایشیا کپ دو ہزار سولہ کے میزبان ملک کا فیصلہ پھر نہ ہوسکا، ایشیا کپ بھارت میں ہونیوالے دو ہزار سولہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے مارچ میں کھیلا جائیگا، البتہ بھارت اسکی میزبانی کے لئے تیار نہی۔

پاکستان آنے کو ٹیمیں خصوصا بھارت اور بنگلہ دیش تیار نہیں۔

اے سی سی کے رخصت ہونیوالے چیف ایگزیکٹیو اشرف الحق نے اے آر وائی کو بتایا کہ ایشیا کپ کے میزبان ملک کا فیصلہ چاروں ایشیائی بورڈز کے حکام آئندہ دو ماہ میں کر لیں گے۔

اے سی سی کے چار دیولپمینٹ آفیسرز پاکستان کے اقبال سکندر، سری لنکا کت رمیش رتنایئکے، بنگلہ دیش کے امین الاسلام اور بھارت کے وینکٹا پاتھی راجو اب آئی سی سی کے ملازم ہوں گے۔

ایشین کرکٹ کونسل بھارت کی ایما پر ختم کی گئی ہے اور اسکے ختم ہونے سے خطے میں کرکٹ کے فروغ کو نقصان ھو گا۔۔