ایف آئی اے نے دہشت گردوں کے 9 اکاؤنٹس شناخت کرلیے

اسلام آباد: ایف آئی اے نے دہشت گردی کی فنڈنگ کرنے والے ستائیس اکاوٴنٹ پکڑلیے ہیں، بتایا گیا ہے کہ یہ اکاؤنٹس نومختلف تنظیموں کےہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گردی کی مد میں فنڈنگ کرنے والے ستائیس اکاوٴنٹس پکڑے گئے ہیں جن میں سے نو کی شناخت ہوچکی ہے جن کا تعلق مختلف تنظیموں سے ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق مزید اٹھارہ اکاونٹس کی چھان بین کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے بھی بتیس اکاوٴنٹس کی تفتیش کی جاری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ عدالتی کارروائی مکمل ہوتے ہی عذیربلوچ کو پاکستانی حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔ ایف آئی اے عذیر بلوچ کو اپنی تحویل میں لینے کے بعد سندھ پولیس کے حوالے کرے گی