کراچی: متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف کے درمیان بڑھے ہوئے سیاسی درجہ حرارت ک کم کرنے کے لیے گورنرسندھ نے اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی زیرِصدارت دونوں جماعتوں کے وفود گورنر ہاؤس پہنچ چکے ہیں ۔
ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا
اجلاس میں کراچی کے اندر دونوں جماعتوں کے درمیان حد سے بڑھے درجہ حرارت کو کم کرنے کے لئے ضابطہ اخلاق وضع کیا جائے گا۔
ایم کیوایم کی جانب سے وفد میں کنور نوید اور خالد مقبول صدیقی جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے عمران اسمعیل، فردوس نقوی، عارف علوی اور خرم شیر زمان شامل ہیں۔
اجلاس میں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہیں۔
دونوں جماعتیں این اے 246 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے خوشگوار ماحول پیدا کرنے کی کوشش کریں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکنوں کی جناح گراؤنڈ آمد کے موقع پر اشتعال انگیز نعرے بازی کے نتیجے میں ہاتھا پائی کی نوبت آگئی تھی جس کے بعد دونوں جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے کے رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج کرائے گئے تھے۔