کراچی: ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزیرِ دفاع خواجہ آصف مہاجروں کےخلاف نازیبا زبان استعمال کی ہے، جس کیخلاف ایم کیوایم نے آج سے سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پر نازیبا الفاظ میں الزامات لگانے کی مذمت کرتے ہیں، وزیرِدفاع خواجہ آصف کا رویہ غیرپارلیمانی تھا، خواجہ آصف کے بیان سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے، ن لیگ کا طرز حکمرانی کیا ہے، آج سے سندھ میں احتجاج کیا جائے گا، خواجہ آصف کی معافی تک احتجاج جاری رہے گا۔
پریس کانفرنس کے دوران حیدر عباس رضوی نے کہا کہ خواجہ آصف نے مہاجر کو ایک اور پہچان دی ،اصلی مہاجراور جعلی مہاجر، بتایا جائے کہ نقلی اور اصلی مہاجر میں کیا ہوتا ہے، اردو بولنے والوں کو تقسیم کرنے کی سازش کی جاتی ہے۔
حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ جس کا جیسے دل کرتا ہے وہ مہاجروں کی تذلیل کرتا ہے، اگر کسی کو ایم کیوایم کی پالیسی سے اختلاف ہے تو کھل کر کرے۔