کراچی : رینجرز نے ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کا قاتل شہداد پور سے گرفتار کرلیا،ایم کیو ایم نے کارکن کے قتل کا الزام رینجرز پر عائد کیا تھا۔
رینجرز نے ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کے قاتل کو شہداد پور سے گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کی شناخت آصف علی کے نام سے ہوئی ہے جو گیارہ مارچ کو نائن زیرو آپریشن پر پستول لے کر پہنچا تھا۔
ترجمان کے مطابق آصف علی نے رینجرز کے چھاپے کے بعد لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی اور اسی دوران وقاص شاہ کو گولی مار دی۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نے ٹی وی پر ویڈیو دیکھ کرفاروق ستار،خالد مقبول سےرابطہ کیاآصف علی سےفاروق ستار ،خالد مقبول نے پریس کانفرنس کاوعدہ کیاتھا پریس کانفرنس نہ ہونے پر آصف علی روپوش ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ متحدہ قومی مومنٹ نے وقاص شاہ کے قتل کا الزام رینجرز پر عائد کیا تھا۔