کراچی : ایم کیو ایم پی ٹی آئی سے خوفزدہ ہے ، کل عمران خان کراچی آرہے ہیں ہمیں کراچی کےپریذائیڈنگ افسرنہیں چاہیئیں۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورحلقہ این اے 246 کے امیدوار عمران اسماعیل نے کریم آباد کراچی میں قائم اپنے انتخابی کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر نادر اکمل لغاری، فیصل واوڈا، علی زیدی اور دیگر بھی موجود تھے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ ان کا مقصدکسی سےجھگڑا کرنا نہیں، انہیں ڈرانے والے خود ڈر گئے ہیں، پی ٹی آئی کے کارکنوں کو کچھ ہواتوذمہ دارایم کیوایم پرہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان کل کراچی آ رہےہیںاور تین دن یہیں رہیں گے، عمران اسماعیل نے الزام لگایا کہ ووٹرزسےزبردستی شناختی کارڈلئےجارہےہیں۔ جن ووٹروں کے شناختی کارڈ زبردستی لئے جا رہے ہیں وہ لوگ پی ٹی ائی سے رابطہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اپنی مہم چلائے اور انہیں اپنی مہم چلانےدے،اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کےقائدالطاف حسین مفرورہیں، ان کےریڈوارنٹ جاری کیےجائیں۔