کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما حیدرعباس رضوی نے کہا ہے کہ ہے کہ ایم کیو ایم ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے پاکستان کو حقیقی معنوں میں نوجوان قیادت مہیا کی۔
اے پی ایم ایس او وہ واحد پلیٹ فارم ہے جہاں جاگیر دار اور وڈیروں کی سیاست کے بینٹھ چڑھنے والے نوجوان اور متوسط طبقہ اپنی صلاحیتیں منواسکتا ہے۔
اے پی ایم ایس او کے ویں37 یوم تاسیس کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم وہ واحد جماعت ہے جس نے سب سے پہلے طلبہ تنظیم بنائی ، اور پھر سیاسی میدان میں قدم رکھا۔
اے پی ایم ایس او نے ہمیشہ طلبہ کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ، انہوں نے کہا کہ ملک میں دوہرے تعلیمی معیار کو ختم کرکے سب کو ایک صف میں لانا ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ اے پی ایم ایس او کا 37 واں یوم تاسیس اپنی تاریخ کا اہم ترین دن ثابت ہوگا۔