کراچی :این اے دو سو چھیالیس میں اتنخابی مہم طوفان میں بدلنے لگی، طوفانی ریلیوں کے بعد تابڑ توڑ جلسوں کا مقابلہ چل نکلا ہے، ایم کیو ایم کو لیاقت آباد نمبر دس پر جلسےکی اجازت مل گئی۔
ایم کیو ایم نے لیاقت آباد نمبر دس پر اٹھارہ اپریل کو جلسے کی اجازت مانگ تھی، جو ڈپٹی کمشنر وسطی نے منظور کرلی ہے جبکہ انیس اپریل کو عمران خان شاہراہ پاکستان پر جلسے سےخطاب کریں گے۔
یاد رہے کہ یہ جلسہ اس سے قبل جناح گراؤنڈ میں ہونا تھا لیکن عمران خان نے جناح گرائونڈ کو اپنے جلسے کیلئے چھوٹا قرار دے دیا تھا۔