ایم کیو ایم کی خواجہ آصف کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کرنے کی درخواست رد

کراچی: سندھ اسمبلی میں وزیرِدفاع خواجہ آصف کے خلاف مذمتی قرارداد لانے کی اجازت نا ملنے پرمتحدہ قومی موومنٹ واک آؤٹ کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے آج بروز جمعرات سندھ کی صوبائی اسلمبلی میں وزیردفاع کے بیان پر مذمتی قرارداد پیش کرنے کی اجازت طلب کی۔

ایم کیو ایم کی جانب سے قرارداد محمد حسین کو پیش کرنی تھی انہوں نے مطالبہ کیا کہ خواجہ آصف کے خلاف قرارداد لانے کی اجازت دی جائے جسے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے مسترد کردیا

اجازت نا ملنے پر ایم کیو ایم کے اراکین نے اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

اس موقع پرحکمران جماعت کے وزیرِتعلیم نثار کھوڑو نے ایم کیو ایم کے ،مطالبے کی حمایت کی۔

ایم کیو ایم کے واک آوٗٹ کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے دیگر ارکان اسمبلی کو حکم دیا کہ ایم کیو ایم کے اراکین کو منا کر واپس اسبملی میں لایا جائے۔

واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مہاجر صرف وہ  ہیں جنہوں نے جالندھر اور لدھیانہ سے ہجرت کی تھی باقی سب جعلی ہیں۔

خواجہ آصف کے اس بیان پر ایم کیوایم نے شدید احتجاج کیا تھا اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔