اینٹیگا: اینٹیگا ٹیسٹ میں انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دو سو بیس رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
اینٹیگا میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے پہلی نامکمل اننگز ایک سو پچپن رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔
جرمین بلیک ووڈ کی ناقابل شکست سینچری نے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں دو سو پچانوے رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، بلیک ووڈ نے ناٹ آؤٹ ایک سو بارہ رنز کی اننگز کھیلی۔
ٹریڈویل نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے ایک سو چار رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی اور تیسرے روز کھیل کے اختتام تک تین وکٹوں پر ایک سو سولہ رنزبنالئے ہیں، مہمان ٹیم کی مجموعی برتری دو سو بیس رنز کی ہوگئی ہے۔