اینٹیگا ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو ننانوے رنز بناکر آؤٹ

اینٹیگا: اینٹیگا ٹیسٹ میں انگلینڈکی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو ننانوے رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ویسٹ انڈیز نے چار وکٹوں پر ایک سو پچپن رنزبنالئے۔

اینٹیگا میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے پہلی نامکمل اننگز تین سو اکتالیس رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو آخری پانچ بیٹسمین اسکور میں صرف اٹھاون رنز کا اضافہ کرسکے۔

مہمان ٹیم پہلی اننگز میں تین سو ننانوے رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ این بیل ایک سو تینتالیس رنزبناکر نمایاں رہے۔ جوائے روٹ نے تراسی رنز بنائے، کیمار روچ نے چار اور جیروم ٹیلر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ رہا۔ ٹاپ آرڈر وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا، دوسرے روز کھیل کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے چار وکٹوں پر ایک سو پچپن رنزبنالئے ہیں۔