اینیمٹڈ فلم ’’دی پینٹس‘‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی

نٹ کھٹ کارٹون کریکٹر اسنوپی کی شرارتوں سے بھری انیمیٹڈ فلم ’’دی پینٹس‘‘ کے رنگا رنگ ٹریلرنے آتے ہی دھوم مچادی ہے۔

مشہور زمانہ کارٹون ’’اسنوپی‘‘ اپنے دوست کے ساتھ سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہا ہے۔

ہنسی شرارت ،مستی اوردوستی سے سجی انمیٹیڈ فلم پینٹس کا شراتوں سے بھرپورٹریلرریلیزکردیا گیا۔


رنگوں سے سجی انیمٹیڈ فلم کہانی ہے اسنوپی اور اسکے دوستوں کی جوایک دوسرے کی زندگی میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔ چارلی اوراسنوپی کی نت نئی شرارتوں سے سجی فلم رواں سال کرسمس کے موقع پرریلیزکی جائے گی۔

یہ فلم بلیو اسکائی اسٹوڈیوزبنارہاہے۔