نبی آخرالزماں ، سرور کونین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت با سعادت کے موقع پر اے آروائی کیو ٹی وی بحریہ ٹاؤن لاہور اورعید گاہ گراؤنڈ ناظم آباد کراچی میں محافل میلاد کا انعقاد کررہا ہے۔
ہفتہ کی شب بحریہ ٹاؤن لاہور اور عیدگاہ گراؤنڈ ناظم آباد کراچی میں محافل میلاد کا انعقاد کیا گیا ہے، محافل میلاد کی بابرکت تقاریب اے آروائی کیوٹی وی پر براہ راست نشر کی جائے گی۔
محفل میلاد میں ملک کے معروف نعت خواں سیدالانبیا کے حضور گلہائے عقیدت پیش کریں گے جبکہ رسالت مآب کی سیرت پر صاحبزداہ حسان حسیب الرحمٰن نقشبندی خطاب دیں گے۔