بارباڈوس: آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ قوانین میں رو وبدل کی منظوری دیدی ہے۔
آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ میں نئے قوانین منظور کرلیے، پچاس اوورز کی کرکٹ سے بیٹنگ پاور پلے کا قانون ختم ہو گیا۔ کپتانوں کی بیٹنگ پاور پلے کے گھن چکر سے جان چھوٹی۔
آئی سی سی کا اجلاس ویسٹ انڈیز کے جزیرہ بارباڈوس میں ہوا، جس میں ون ڈے کرکٹ میں نئے قوانین کی منظور دی گئی ، جس کے مطابق ہر نو بال پر فری ہٹ دی جائے گی اور ہرمیچ کے آخری دس اوورز میں پانچ کھلاڑی بانڈری لائن پر فیلڈنگ کرسکیں گے۔
دوسری جانب پاکستان نے کرکٹ کی بحالی پر آئی سی سی کو رپورٹ پیش کردی۔ آئی سی سی نے پی سی بی کی کرکٹ کی بحالی کی سنجیدہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ زمبابوے کرکٹ سریز کے دوران پاکستانی شائقین کے جوش وجذبے کو قابل دید تھا۔
آئی سی سی کی ٹاسک ٹیم پاکستان میں سیکیورٹی کا جائزہ لے گی اور کرکٹ کی بحالی میں مدد کرے گی۔