بالی ووڈ اداکار رتیک روشن نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی

ممبئی :  بالی ووڈ اداکار رتیک روشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔

ریتک روشن کا شمار بالی ووڈ کے سپر اسٹاروں میں کیا جاتا ہے، ریتک بالی ووڈ کے ‘ اسٹائل آئکن ‘ ہیں، ایک ٹوئٹ ریتک کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان آنے  کے خواہشمند ہے۔

رتیک روشن پاکستان کی کچھ تصاویر سے بہت متاثر ہے، انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں ممتاز حیات منیکا کا  ذکر کیا اور پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کی۔

ممتاز حیات اسلام آباد میں سرکاری ملازم ہے، جس کی پوسٹ کی ہوئی تصاویر نے بالی ووڈ اداکار ریتک روشن کو اتنا متاثر کیا اور وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں۔

پاکستان میں رتیک روشن کے لاکھوں چاہنے والے ہیں اور پہلی بار ان کی سرزمین پر ان کے پسندیدہ ہیرو کے آمد انکے لئے بڑی خوشخبری ہے۔

Comments

2 پر “بالی ووڈ اداکار رتیک روشن نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی” جوابات