اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں چار روپے بیالیس پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی لیکن اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کے علاوہ تمام تقسیم کارکمپنیوں کے ٹیرف میں کمی کی گئی ہے، کمی فروری کے مہینے کےفیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
لائف لائن صارفین بھی اس کمی سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔
بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو مجموعی طور پر پچیس ارب روپے ریلیف ملے گا، نپیرا کے مطابق فروری کے مہینے میں بجلی کی لاگت چھبیس ارب سڑسٹھ کروڑ روپے رہی۔
Comments
7 پر “بجلی کی قیمت میں 4روپے 42پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری” جوابات