برطانیہ کومطلوب ملزم دینگے تو ان سے بھی اپنا ملزم لینگے، چوہدری نثار

اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنےکہا ہے کہ برطانیہ کوان کامطلوب ملزم دیں گے توجواب میں ان سےبھی اپنا ملزم لیں گے۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس کا ملزم معظم علی خان ساڑھےتین سال سےروپوش تھا،ٹیلی فون مانیٹرنگ سے اس کا سراغ ملا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرعمران فاروق لندن میں قتل ہوئےلیکن ان کےمبینہ قاتلوں کو لندن بھجوانےکاذمہ دارکراچی میں چھپابیٹھاتھا،رینجرزنے نائن زیروکےقریب سےمعظم علی خان کوگرفتارکرلیا۔

وزیرداخلہ چوہدری نثارنے ملزم معظم علی خان کی گرفتاری کااعلان کیا تھا لیکن وہ بی بی سی سے بھی ناراض ہیں جس کی وجہ سےملزم روپوش ہوگیا تھا اوراس کی گرفتاری میں اتنا وقت لگا۔

، چوہدری نثارنے کہاکہ برطانیہ کوواضح طورپربتادیا ہے کہ ان کامطلوب ملزم اس صورت میں حوالے کریں گےاگروہ بھی پاکستان کومطلوب ملزم حوالے کرنےکاوعدہ کریں۔

  چوہدری نثارنےواضح کیا کہ الطاف حسین کی لندن پولیس اسٹیشن میں پیشی اوربرطانوی ہائی کمشنرسےان کی ملاقات کاوقت ایک ہونا اتفاقی بات ہے۔

برطانوی ہائی کمشنرکومعلومات وزیراعظم کےفیصلے کےتحت فراہم کیں  چوہدری نثارنےکہا کہ عمران فاروق قتل کیس بلائنڈکیس ہوچکا تھا ،ملکی ایجنسیوں نےحقائق کاسراغ لگایا،کارکردگی کااعتراف خود اسکاٹ لینڈیارڈ نے بھی کیا۔